You are currently viewing میموگیٹ کیس؛ سپریم کورٹ نےحسین حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

میموگیٹ کیس؛ سپریم کورٹ نےحسین حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

اسلام آباد(ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے میموگیٹ کیس کی سماعت کے دوران حلف کی خلاف وزری پر امریکا میں مقیم پاکستانی سفیر حسین حقانی کی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے میموگیٹ کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیس کے سلسلے میں کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بشیر میمن نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ حسین حقانی کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کرتے ہوئے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے انٹرپول کو خط لکھ دیا ہے۔

سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ حسین حقانی نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی، لہذا ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.