You are currently viewing میرا پاکستان میرا گھر ہاؤسنگ اسکیم جاری رہے گی، وزیر خزانہ

میرا پاکستان میرا گھر ہاؤسنگ اسکیم جاری رہے گی، وزیر خزانہ

اسلام آباد (ڈیسک) حکومت نے پی ٹی آئی دور کی میرا پاکستان میرا گھر ہاؤسنگ اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میرا پاکستان میرا گھر ہاؤسنگ اسکیم جاری رہے گی۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک میں میٹنگ ہوئی ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت ان تمام لوگوں کے لیے ایم پی ایم جی (میرا پاکستان میرا گھر) ہاوٴسنگ لون اسکیم جاری رکھے گی جن کی قرض کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم بینکوں سے بھی کہیں گے کہ وہ شرح سود کو کم کریں، ہم ابھی بھی اسکیم کو سستا اور زیادہ وسیع بنانے کے لیے اس کی تشکیل کے عمل میں ہیں، اس نظر ثانی شدہ اسکیم کو جلد ہی متعارف کرایا جائے گا۔