You are currently viewing میانمار میں ڈائمنڈ جوبلی یونین ڈے کے موقع پر 814 قیدیوں کو عام معافی دینے کا فیصلہ

میانمار میں ڈائمنڈ جوبلی یونین ڈے کے موقع پر 814 قیدیوں کو عام معافی دینے کا فیصلہ

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:12/02/2022 15:56
  • Reading time:1 mins read

نیپیداو(ڈیسک)میانمار کی ریاستی انتظامی کونسل نے فیصلہ کیا کہ میانمار کے 814 قیدیوں اور سات غیر ملکی قیدیوں کو ڈائمنڈ جوبلی یونین ڈے کے موقع پر معاف کر دیا جائے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار کی ریاستی انتظامی کونسل کی طرف سے جاری بیان میں 814 قیدیوں اور7 غیر ملکی قیدیوں کو ڈائمنڈ جوبلی یونین ڈے کے موقع پر معاف کر نے کے علاوہ آرمی کے 46 ارکان سمیت دیگر افراد ے جن کے خلاف ملک کی مختلف عدالتوں میں مقدمہ چل رہا ہے کو بھی ریلیف دیا گیا ہے۔کونسل نے کہا کہ یہ معافی ڈائمنڈ جوبلی یونین ڈے کے موقع پر اور انسانی بنیادوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ ممالک اور میانمار کے درمیان تعلقات کے پیش نظر امن، ترقی اور نظم و ضبط کے ساتھ ایک نئی جمہوری ریاست کے قیام کے لیے ہے۔واضح رہے کہ میانمار میں یونین ڈے ایک برمی قوم پرست رہنما بوگیوک آنگ سان کی یاد میں منایا جا تا ہے جس نے 12 فروری 1947 کو ملک بھر کے قومی گروہوں کے رہنماں کے ساتھ مل کرپینگ لانگ معاہدے پر دستخط کیے تھے اس کارروائی نے برما کو متحد کیا اورملک 4 جنوری 1948 کو باضابطہ طور پر آزاد ہوا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.