You are currently viewing میانمار میں بے گھر افراد کے کیمپ پر توپ خانے کی گولہ باری

میانمار میں بے گھر افراد کے کیمپ پر توپ خانے کی گولہ باری

ینگون (ڈیسک) میانمار میں بے گھر افراد کے کیمپ پر توپ خانے سے گولہ باری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 11بچوں سمیت کم از کم 29افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار میں بے گھر افراد کے کیمپ پر توپخانے کی گولہ باری کے نتیجے میں29افراد ہلاک جبکہ 57افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اقوام متحدہ نے اس حملے کی مذمت کی ہے جس میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
علاقے کی نسلی اقلیت کی فورسز نے کہا ہے کہ یہ گولہ باری پیر کی رات دیر گئے شمالی ریاست کاچِن میں کی گئی۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسے شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات پر گہری تشویش ہے، کیونکہ کیمپ جائے پناہ ہیں اور عام شہری چاہے وہ کہیں بھی موجود ہوں، انہیں کبھی بھی نشانہ نہیں بننا چاہیے۔
دوسری جانب میانمار کے فوجی ترجمان نے پیر کی مہلک گولہ باری میں اپنے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔