You are currently viewing میانمار ، بغاوت کے بعد سے0اب تک 300 سے زیادہ افراد سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں ،رپورٹ

میانمار ، بغاوت کے بعد سے0اب تک 300 سے زیادہ افراد سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں ،رپورٹ

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:26/03/2021 17:23
  • Reading time:1 mins read

ینگون(ڈیسک)میانمار میں سیکیورٹی فورسز نے بغاوت کے بعد سے 300 سے زائد افراد کو ہلاک کیا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کےمطابق میانمار میں یکم فروری کو ہونے والی بغاوت کو کچلنے کی کوششوں میں سکیورٹی فورسز نے 300 سے زائد افراد کو ہلاک کیا ہے۔ میانمار میں ایک مشاورتی گروپ اور مقامی میڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق 90 فیصد متاثرین کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ ہلاک کیے گئے افراد میں سے ایک چوتھائی کے سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق میانمار میں ان ہلاکتوں کی وجہ سے کافی غم و غصہ ہے اور امریکہ سمیت مغربی ممالک سے کچھ پابندیاں بھی میانمار پر عائد کی گئی ہیں۔ کچھ جنوب مشرقی ایشیائی ہمسایوں کی جانب سے بھی میانمار میں شہریوں کے خلاف مہلک طاقت کے استعمال جیسے ان غیر انسانی واقعات کی مذمت کی گئی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.