You are currently viewing میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کو کراچی کی صفائی کی پیشکش کر دی

میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کو کراچی کی صفائی کی پیشکش کر دی

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:26/08/2019 20:17
  • Reading time:1 mins read

کراچی (ڈیسک) میئر کراچی وسیم اختر نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا چیلینج قبول کرتے ہوئے انھیں کراچی کا کچرا 3 ماہ میں صاف کرنے کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق، میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کو پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں 3 ماہ کیلیئے کراچی کے کچرا صفائی کے محکمے میں بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر کا عہدہ دینے کیلیئے تیار ہیں۔

وسیم اختر کا یہ بیان مصطفیٰ کمال کے بیان کے بعد سامنے آیا جس میں پی ایس پی سربراہ نے چیلینج کیا تھا کہ اگر ان کو میئر کے اختیارات دیئے جائیں تو وہ محض 3 ماہ میں کراچی کا کچرہ صاف کر کے دکھا دیں گے۔