You are currently viewing مہوش حیات کا خود پر ہونے والی مسلسل تنقید پر صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

مہوش حیات کا خود پر ہونے والی مسلسل تنقید پر صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

کراچی(ڈیسک) تمغہ امتیاز ملنے پر اداکارہ مہوش حیات کی ایک طرف شوبز ستاروں سے لفظی جنگ جاری ہے تو دوسری جانب وہ سوشل میڈیا ناقدین کا جواب دینے میدان میں آگئیں۔

زیرعتابِ مہوش حیات کا خود پر ہونے والی مسلسل تنقید پر صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انہوں نے ناقدین کا منہ بند کرانے کے لیے کھل کر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کیا ہے۔مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مجھے تمغہ امتیاز ملنے پر بحث کی جارہی ہے کہ آیا میں اس اعزاز کی اہل ہوں یا نہیں، ہر کوئی اپنی رائے دینے کا حق رکھتا ہے اور میں اس بات کا احترام بھی کرتی ہوں لیکن مجھے طوائف ، جسم فروش، بازاری عورت اور بہت کچھ کہا گیا اور یہ باتین تسلسل کے ساتھ کی گئیں لیکن ان کی مجھے کوئی پرواہ نہیں۔مہوش حیات نے کہا کہ ہم ایسی انڈسٹری سے ہیں جوکہ گلیمرس سے بھرپور ہے لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم نے اپنے اقدار کو بھلا دیا، کس نے اْن کو یہ اجازت دی ہے کہ میرے نام پرکیچڑ اچھالیں حالانکہ یہ لوگ مجھے ٹھیک سے جانتے بھی نہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اعزاز ملنے کے معاملے پر گزشتہ دو ہفتے سے جو کچھ ہو رہا ہے اس نے میری آنکھیں کھول دی ہیں تاہم میں اپنے ناقدین اور حامیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے مضبوط بنایا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.