اسلام آباد (ڈیسک) مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر بجلی کے بعد گیس بم بھی گرانے کی تیاری کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق آج اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ یکم جنوری 2023 سے ہوگا، آج ہونے والے ای سی سی کے اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) گیس کی قیمت میں اضافےکا فیصلہ پہلے ہی کرچکی ہے، ای سی سی کی منظوری سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری ہوجائےگی۔