You are currently viewing مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک عہدوں سے مستعفی

مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک عہدوں سے مستعفی

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹک نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
اپریل 2023 میں مکی آرتھر کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر، گرانٹ بریڈ برن کو گزشتہ برس کے شروع میں قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ جبکہ جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر اینڈریو پٹک کو اپریل 2023 میں پاکستان کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔
مکی آرتھر 2016 سے 2019 تک پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے اس دوران پاکستان نے آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم کی درجہ بندی میں نمبر ون پوزیشن حاصل کی اور 2017 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی۔
57 سالہ گرانٹ بریڈ برن 2018 سے 2020 تک پاکستان مینز ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، انھوں نے اکتوبر 2021 تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہائی پرفارمنس کوچنگ کا کردار ادا کیا۔
تینوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو جنوری 2024 کے آخر تک اپنی اپنی ملازمتیں چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔