You are currently viewing مکلی اور ٹھٹھہ  پولیس کی بڑی کاروائی معصوم بچوں کی غیراخلاقی ویڈیو بنا کر  بلیک میل کرنے والی گینگ کو گرفتار کرلیا

مکلی اور ٹھٹھہ پولیس کی بڑی کاروائی معصوم بچوں کی غیراخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والی گینگ کو گرفتار کرلیا

ٹھٹھہ( امین فاروقی) مکلی اور ٹھٹھہ  پولیس نے  بڑی کاروائی  کر تے ہوئے معصوم بچوں کی غیراخلاقی ویڈیو بنا کر  بلیک میل کرنے والی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ٹھٹھہ اور مکلی میں آوارہ اور بدمعاش لڑکوں کا چھوٹے بچوں کو بلیک میل کرکے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور  ان کی ویڈیو بناکر وائرل کرنے کا انکشاف ہواہے۔ شکایتیں ملنے پر پولیس نے کاروائی کرکے تین آوارہ لڑکوں شہباز سموں سکندر ہالو اور  شہزاد سوہو کو گرفتار کرلیا ہے

پولیس کو لڑکوں کی موبائیل سے اہم ویڈیوز اوردیگر غیراخلاقی مواد ملا ہے

پولیس کے مطابق یہ بڑی گینگ ہے جو معصوم لڑکوں کو بلیک میل کرکے غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر اپنی ناجائز مانگے منوائے ہیں ۔ تحقیقات کے دوران گینگ میں بااثر لڑکے شامل ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے گینگ میں شامل لڑکے  معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور بلیک میل کرکے پیسے بھی لیتے رہتے ہیں ۔پیسے اور دیگر مانگے نہ پوری کرنے پر سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل کرنے دھمکیاں دیتے ہیں اور اپنے ناجائز مقاصد حاصل کرتے ہیں ۔

کچھ دن قبل ٹھٹھہ کے معصوم لڑکے ابراہیم المعروف وکی ہالو کو یرغمال بناکر نشہ آور شئے کھلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو بنائی ۔گینگ کو پیسے نہ دینے پر اس کی ویڈیو وائرل کردی۔

متاثر لڑکا وکی ہالو کا کہنا ہےکہ مجھے سالگرہ منانے کی بہانے گینگ میں شامل آوارہ لڑکوں نے نشے آور اشیاء دیکر میرے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔ آوارہ بدمعاش لڑکے بلیک میل کرکے مجھ سے پیسے مانگ رہے تھے انکار کرنےپر میری ویڈیو وائرل کردی اور مجھے بدنام کردیا اب میرے ساتھ انصاف کیا جائے ۔

ٹھٹھہ کا رہائشی 17 سالہ ابراھیم عرف وکی ھالو کے والد جمال ھالو نے پولیس کو بتایا ہے کہ چھہ ملزمان نے شہزاد ، شہباز ، اظہر سمت دو نامعمول افراد نے اس کے بیٹے کو سالگرہ منانے کے لیے مکلی لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیوں بھی ریکارڈ کی جس کے بعد اس سے بلیک میل کرنے لگ اور رقم کا مطالبہ کیا رقم نہ دینے پر زیادتی کی ویڈیو وائرل کردی۔ پولیس نے چھاپہ مار کر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ تین ملزم کے فرار ہے جن کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مرے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق زیادتی کا نشانہ بنے والے نوجوان آپس میں دوست ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.