فیصل آباد(ڈیسک)کاشتکاروں کو مکئی کی فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھنے کیلئے دو سے تین مرتبہ گوڈی کی ہدایت کی گئی ہے
کہاگیاہے کہ کاشتکار جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنائیں اور آخری گوڈی پر کھیلیاں بناتے ہوئے پودوں پر مٹی چڑھا دیں تاکہ موسم کی تبدیلی کے باعث تیز ہوائیں چلنے اور آندھی آنے سے مکئی کی فصل گرنے سے محفو ظ رہ سکے نیز مکئی کو کم از کم 6سے8مرتبہ پانی ضرورلگایاجائے اور آبپاشی کا وقفہ فصل کی صورتحال کو دیکھ کر کم یازیادہ کیاجاسکتاہے تاہم ا س بات کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے کہ مکئی کی فصل پانی کی زیادتی برداشت نہیں کرتی لہٰذا اگر کھیت میں فالتو پانی موجود ہو تو فوری طور پر اسے نکالنے کا بندوبست کیاجائے۔ جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے زرعی ماہرین نے بتایاکہ مکئی کا قد ایک سے ڈیڑھ فٹ ہونے پر یوریا کھاد کی پونی بوری فی ایکڑ ڈالنی چاہیے نیز کیڑوں کے خاتمہ کیلئے کیمیائی انسداد بھی ضروری ہے۔