اسلام آباد(ڈیسک)موٹروے پولیس کے فرض شناس افسر نے چار لاکھ پچاس ہزار مالیت کے گمشدہ زیورات مالک تک پہنچا دیئے۔
فہد نامی شخص اپنے خاندان کے ہمراہ ذاتی ، گاڑی پر لاہور سے اٹک کی جانب بذریعہ موٹر وے سفر کر رہا تھا۔ دوران سفر یہ خاندان منی سروس ایریا کلرکہار میں رکا جہاں وہ لیڈیز بیگ جس میں لگ بھگ چار لاکھ پچاس ہزار مالیت کے سونے کے زیورات موجود بھول گیا ۔ فہد نے موٹر وے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر کے اطلاع دی۔ موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر عدنان نے موقع پر پہنچ کر لیڈیز پرس حفاظتی تحویل میں لے لیا اور مالکان کو اطلاع کی جس پر مذکورہ خاندان نے واپس آ کر اپنا پرس وصول کیا اورموٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد سیکٹر کمانڈر عاشق حسین چوہان نے سب انسپکٹر عدنان اور دیگر عملے کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے ان کے لئے انعام کا اعلان کیا۔