You are currently viewing مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا گیا

مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا گیا

کابل (ڈیسک) مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ نے مولوی عبدالکبیر کو نیا وزیراعظم مقرر کیا۔
رپورٹس کے مطابق مولوی عبدالکبیر ملا محمد حسن اخوند کی جگہ وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔
مولوی عبدالکبیر اس سے قبل نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور تھے۔
افغان میڈیا کے مطابق وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند کو خراب صحت کے باعث عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7