You are currently viewing مولانا کا مطالبہ ” جو’بلی کے خواب میں چھیچھڑے‘والی  ہیں، فواد چوہدری

مولانا کا مطالبہ ” جو’بلی کے خواب میں چھیچھڑے‘والی ہیں، فواد چوہدری

راولپنڈی (ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  فواد چوہدری کا کہناہے کہ مولانا فضل الرحمن سیاست دانوں والا رویہ اختیارکریں، لیکن ڈنڈوں سے کوئی نہیں ڈرے گا۔

راولپنڈی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو احتجاج کا قانونی حق حاصل ہے، لیکن ڈنڈوں سے کوئی نہیں ڈرے گا، مولانا فضل الرحمن سیاست دانوں والا رویہ اختیارکریں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا کا حکومت سے مطالبہ پہلے استعفیٰ اورپھرمذاکرات ہیں جو’بلی کے خواب میں چھیچھڑے‘ ہیں تاہم پرویزخٹک کی سربراہی میں اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بن گئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ مولانا کے بارے میں کوئی گفتگو نہیں ہوئی، عمران خان پر فخر ہونا چاہیے ان کی وجہ سے ہم عالمی سیاسی منظر نامے میں آگئے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.