You are currently viewing مولانا فضل الرحمٰن اور ایمل ولی پر خودکش حملے سے قبل 2 دہشت گرد گرفتار

مولانا فضل الرحمٰن اور ایمل ولی پر خودکش حملے سے قبل 2 دہشت گرد گرفتار

پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور کے علاقے متنی سے کاؤنٹر ٹررسٹ ڈپارٹمنٹ نے کالعدم تنظیم کے 2 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی نجم الحسنین لیاقت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ متنی سے گرفتار خودکش حملہ آور وں کی شناخت عادل خان اور طاہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اچینی سے طاہر کی گرفتاری عادل خان کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی۔
ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش خراسان سے ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ دہشت گردوں نے مولانا فضل الرحمٰن اور ایمل ولی خان کو خودکش حملے میں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے۔
نجم الحسنین کے مطابق دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے بعض مقامات کی ریکی بھی کی تھی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7