You are currently viewing مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے دلبرداشتہ اور مایوس ہو چکے ہیں،فردوس عاشق اعوان

مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے دلبرداشتہ اور مایوس ہو چکے ہیں،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر  فردوس عاشق اعوان کاکہناہےکہ کہ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی تاریخی تقریر نے مولانا کے مذہبی کارڈ بیانیہ کو پنکچر اور دھرنے کے مقاصد کو زمین بوس کردیا ہے۔

ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر تے  ہو ئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ مولانا کا رات خطاب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے دلبرداشتہ رویے اور مایوسیوں کا اظہار تھا۔پہلے دن کہا تھا کہ یہ لوگ آپس میں مخلص نہیں تو قوم سے کیا وفا نبھائیں گے؟

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ حقیقت یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی تاریخی تقریر نے مولانا کے مذہبی کارڈ بیانیہ کو پنکچر اور دھرنے کے مقاصد کو زمین بوس کردیا ہے۔

معاون خصوصی نے مزید  کہا ہےکہ مولانا خود فریبی سے نکلیں، عوام کو تنگ نہ کریں۔ آپ سازش میں ناکام ہوچکے ہیں۔عام انتخابات میں ریجیکٹ ہونے والے جتھے کی صورت حقیقی عوامی مینڈیٹ کی توہین اور جمہوری نظام پر حملہ آور نہ ہوں-سیاسی تنہائی کا شکار مولانا ذاتی مفادات کی عینک اتار کر دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ پاکستان تنہائی کا شکار نہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا تشخص پوری دنیا میں ابھر کر سامنے آرہا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.