You are currently viewing مولانا فضل الرحمان واپس جار رہے ہیں ، شیخ رشید کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان واپس جار رہے ہیں ، شیخ رشید کا دعویٰ

 راولپنڈی (ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہےکہ مولانا فضل الرحمان واپس جا رہے ہیں اور حکومت پانچ سال پورا کرے گی ۔

اپنے وڈیو بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کنٹینر میں 4 روز سے استعمال کی گئی زبان کسی صورت میں بھی پاکستان کے مفاد میں نہیں، بھارت چاہتا ہے پاکستان کے عسکری اداروں پر تنقید ہواور کشمیر کا مسئلہ پس پشت چلا جائے، محمود اچکزئی جیسے لوگوں کا ساتھ رکھ کر ملک کے خلاف انتشار کا تاثر نہیں دینا چاہیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سیاسی طریقے سے باتیں منواتی ہیں، خوشی ہے حکومت نے دھرنے کا معاملہ دانش مندی سے ہینڈل کیا، مولانا فضل الرحمان جارہے ہیں، ان کے مسئلے ایک 2روز میں حل ہوجائیں گے، اسلام آباد پرسکون ہوگا، حکومت پانچ سال پورے کرے گی

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.