پشین (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشین سے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کرلی۔
مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 2 نشستوں سے حصہ لیا، ڈیرہ اسماعیل خان میں انہیں پی ٹی آئی کے علی امین گنڈاپور کے مقابلے میں شکست ہوئی۔
تاہم انھوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 پشین کی نشست پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔
این اے 265 پشین کے تمام 312 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان 52429 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
پشتونخواملی عوامی پارٹی کے خوشحال کاکڑ 31436 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔