اسلام آباد(ڈیسک)مولانا طارق جمیل کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ الحمداللہ آپ سب چاہنے والوں کی دعاوں سے ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے۔ مکمل صحت یابی کے لیے ابھی مزید آپ سب کی دعاوں کا محتاج ہوں اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں ۔مولانا طارق جمیل نے حال ہی میں اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر اپنی صحت بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔انہوں نے اپنے پیغام میں دعا کی اپیل بھی کی تھی۔