You are currently viewing مولانا طارق جمیل کی طبیعت میں بہتری، اسپتال سے ڈسچارج کر دیے گئے

مولانا طارق جمیل کی طبیعت میں بہتری، اسپتال سے ڈسچارج کر دیے گئے

لاہور (ڈیسک) معروف عالم دین، اسکالر مولانا طارق جمیل کی طبیعت اب پہلے سے بہت بہتر ہے، انھیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
مولانا طارق جمیل کے بیٹے مولانا یوسف جمیل نے اپنے والد کی طبیعت سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ الحمد للہ میرے والد کی طبیعت اب پہلے سے بہت بہتر ہے، ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی دعائوں کا شکریہ۔
چند روز پہلے مولانا نے اپنی صحت سے متعلق بتایا تھا کہ انھیں کچھ روز اسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رکھا جائے گا اور طبیعت بحال ہونے پر فارغ کر دیا جائے گا، انھوں نے دعائوں کی درخواست بھی کی تھی۔
مولانا طارق جمیل دل کے عارضے کے باعث اسپتال میں داخل ہوئے تھے، کینیڈا کے اسپتال میں ان کی اینجیو پلاسٹی بھی ہو چکی ہے۔