You are currently viewing مودی سرکار کا ریٹائرڈ فوجیوں کو بھی دھوکا، ایک رینک، ایک پنشن کا نعرہ نظر انداز

مودی سرکار کا ریٹائرڈ فوجیوں کو بھی دھوکا، ایک رینک، ایک پنشن کا نعرہ نظر انداز

اسلام آباد (ڈیسک) چالباز مودی سرکار نے ریٹائرڈ بھارتی فوجیوں سے بھی دھوکا کردیا، مودی نےالیکشن سے قبل ووٹ بٹورنے کی خاطر ’’ایک رینک، ایک پنشن‘‘ کا وعدہ کیا لیکن بعد میں آنکھیں پھیر لیں۔
ریٹائرڈ فوجیوں نے دہائی کی کہ مودی نے ووٹ کی خاطر ہمیں سبز باغ دکھائے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2013 میں ہریانہ میں انتخابی ریلی کے دوران مودی نے ایک رینک، ایک پنشن کا وعدہ کیا تھا۔ 2014 میں سیاچن میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے مُودی نے’’ ایک رینک، ایک پنشن‘‘ کی منظوری کا دوبارہ وعدہ کیا تھا۔
مودی کے وعدے کی بنیاد پر جنرل وی کے سنگھ سمیت کئی ریٹائرڈ جرنیلوں اور ہزاروں ریٹائرڈ فوجیوں نے بی جے پی کو ووٹ ڈالا۔ انتخابات جیتنے کے بعد احسان فراموش مودی سرکار ٹال مٹول سے کام لینے لگی۔ مطالبات کی نا منظوری پر جون 2015 میں ریٹائرڈ فوجیوں نے ہندوستان بھر میں مظاہرے کیے۔ مظاہروں کے دوران پولیس نے جنتر منتر دہلی میں احتجاج کرنے والے ریٹائرڈ فوجیوں اور بیوائوں پر بہیمانہ تشدد کیا۔
مظاہرین پر تشدد کے بعد 10 سابقہ آرمی چیف نے مودی کو خط میں مذمت کی اور تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔ یکم نومبر2016 کو صوبیدار رام کشن نے مطالبات کی نامنظوری پر خودکشی کرلی تھی۔ اب تک 5 ہزار سے زائد ریٹائرڈ بھارتی فوجی مودی سرکار کو احتجاجا اپنے تمغے واپس کرچکے ہیں۔
سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود مودی سرکار نے ترمیم یافتہ بل منظور کر لیا۔ ریٹائرڈ فوجیوں نے بل مسترد کرتے ہوئے اسے ایک رینک پانچ کے مترادف پنشن قرار دیا تھا۔ مودی سرکار کے مطابق بل کی منظوری سے 40 فیصد دفاعی بجٹ صرف پنشنز کی نذر ہو جائے گا۔ 2008 سے ریٹائرڈ بھارتی فوجی ایک رینک، ایک پنشن کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7