نئی دلی (ڈیسک) نئی دلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ مودی حکومت اب تک کی سب سے ظالم حکومت ہے جو غریبوں پر ذرہ برابر بھی ترس نہیں کھاتی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اروندکیجریوال نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت اپنے امیر دوستوں کے قرضے معاف جب کہ غریب عوام کی کھانے پینے کی چیزروں پر عائد ٹیکس میں اضافہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت امیر صنعت کاروں اور اپنے دوستوں کے لاکھوں کروڑوں کے قرضے معاف نہیں کرتی تو آج غریبوں کو کھانے پینے کی چیزوں پر زیادہ ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت گزشتہ کچھ دنوں میں بڑے صنعت کاروں کا5لاکھ کروڑ کا ٹیکس معاف کر چکی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کیا یہ ملک چند لوگوں کے لیے چل رہا ہے اور اگر ایسا ہے تو یہ جلد کنگال ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو یاد رکھنا چاہیے کہ مظلوم کی آہ خالی نہیں جاتی۔