You are currently viewing منصور عثمان اعوان نے اٹارنی جنرل پاکستان بننے سے معذرت کرلی

منصور عثمان اعوان نے اٹارنی جنرل پاکستان بننے سے معذرت کرلی

اسلام آباد (ڈیسک) منصور عثمان اعوان نے اٹارنی جنرل پاکستان بننے سے معذرت کر لی۔
ذرائع کے مطابق منصور عثمان اعوان نے ذاتی وجوہات کے باعث اٹارنی جنرل پاکستان کا عہدہ لینے سے معذرت کی ہے جس کے بعد وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل کے لیے نئے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت کی منظوری کے باوجود منصور عثمان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تھا، اشتر اوصاف کے استعفے کے بعد صدر نے 24 دسمبر کو منصور عثمان کی تعیناتی کی سمری منظور کی تھی۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے بھی نئے اٹارنی جنرل پاکستان سے متعلق وزارت قانون سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7