You are currently viewing ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ تیس دن میں کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل منظور

ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ تیس دن میں کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل منظور

اسلام آباد (ڈیسک) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ تیس دن میں کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل منظور کر لی۔ چیف جسٹس نے ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پر شک کی گنجائش نہیں کہ تمام جماعتوں سے ایک سا برتاؤ ہوگا، توقع ہے الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے کیسز مناسب وقت میں نمٹائے گا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت امید کرتی ہے الیکشن کمیشن باقی جماعتوں کے خلاف کارروائی بھی مناسب وقت میں مکمل کرے گا اور یہ کارروائی شفاف انداز میں آگے بڑھائی جائے گی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی آرڈر پاس نہیں کیا، الیکشن کمیشن کے نمائندے نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سب سیاسی جماعتوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔