ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے بعد شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان کی جان کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی سکیورٹی کو سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ شاہ رخ خان کولکتہ میں ہونے والے آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کے کے آر کو سپورٹ کرنے کے لیے گئے ہوئے تھے کہ وہاں سے گھر واپسی پر ان کی سکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر پورٹ پر شاہ رخ خان کی سکیورٹی میں ان کے گارڈز، پولیس سمیت اسٹیڈیم کی سکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔
اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار کو سکیورٹی اہلکاروں کے حصار میں دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔
مذکورہ کیس میں پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے انکشاف کیا تھا کہ سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا مقصد اداکار کو ڈرانا تھا۔