You are currently viewing ملک کے مختلف علاقوں میں  گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان

اسلام آباد (ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں گرد آلود/تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کو ملک بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم اسلام آباد، وسطی و جنوبی پنجاب، شمالی و وسطی بلوچستان اور وسطی و جنوبی سندھ میں وقفے وقفے سے گرد آلود/تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ اس دوران ملک میں زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت لسبیلہ 42، مٹھی، چھور، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.