You are currently viewing ملک کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 6 ریکارڈ

ملک کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 6 ریکارڈ

اسلام آباد (ڈیسک) ملک کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0ریکارڈ کی گئی۔
راولپنڈی، مری ، اسلام آباد ، نیلم وادی اور قرب و جوار کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شاردا، کیل، ہلمت، دودھنیال اور شیخ بیلہ میں بھی زلزلہ کے جھٹکے رپورٹ کیے گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان بارڈر اور 223کلو میٹر گہرائی میں زمین کے نیچے تھا۔
زلزلہ محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے ، ذرائع کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا دیگر نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔