You are currently viewing ملک میں کوئی اقتصادی بحران نہیں،وفاقی وزیر خزانہ

ملک میں کوئی اقتصادی بحران نہیں،وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نےملک میں اقتصادی بحران ہونےکا تاثر مسترد کردیا ۔

اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ملک کی برآمدات بڑھ رہی ہیں، درآمدات و کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو رہا ہے اور ملک میں کوئی اقتصادی بحران نہیں، لوگوں کو غربت سے نکالنے کے لئے انٹرا ریجنل ٹریڈ کی ضرورت ہے، بین العلاقائی تجارت کیلئے سیاسی گنجائش دے سکتے ہیں، پاکستان کے پاس آج ایک رہنما ہے جو رسک لیتا اور بولڈ پوزیشن لیتا ہے۔

اسد عمر نے امید ظاہر کی کہ ایس ڈی پی آئی کانفرنس میں مسائل کا کوئی حل نکلے گا اور تجاویز دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت کے حوالے سے ہمارے منشور کا حصہ ہے کہ ایکسچینج ریٹ (شرح مبادلہ) کا فیصلہ اسٹیٹ بینک کرے گا، میں نے گورنر اسٹیٹ بینک کو اس معاملے کی کمیونیکشن بہتر کرنے کیلئے کہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.