اسلام آباد (ڈیسک) سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہے کہ ملک میں نظام عدل تقریباً پہلے ہی ختم ہو چکا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیک ڈس آنر کیس میں ملزم کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔
سماعت کے دوران جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ فوجداری کیس میں ملزم کی گرفتاری لازمی ہے، گرفتاری نہ ہو تو نظام عدل ہی ختم ہو جائے گا۔
جسٹس قاضی امین نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ ملک میں نظام عدل تقریباً پہلے ہی ختم ہو چکا ہے، کیا چیک کی بھی چوری ہوسکتی ہے؟ ملزم کیسے دعویٰ کر سکتا ہے چیک چوری ہوئے؟