You are currently viewing ملک میں موبائل فونز کی درآمدات میں 10.27 فیصدکی کمی ریکارڈ

ملک میں موبائل فونز کی درآمدات میں 10.27 فیصدکی کمی ریکارڈ

اسلام آباد (ڈیسک) ملک میں موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلے تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 10.27فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ2022 تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر1.390ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.27 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر1.533ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔ مارچ میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 163.65 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 10.74 فیصدکم ہے، گزشتہ سال مارچ میں موبائل فونز کی درآمدات پر181.24 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا،مالی سال 2021 میں ملک میں مجموعی طورپر1.977 ارب ڈالرمالیت کے موبائل فونز درآمد کئے گئے تھے۔