You are currently viewing ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے بڑھ گئی

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے بڑھ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار 800 روپے ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 1029 روپے اضافے سے 2 لاکھ 11 ہزار 591 روپے ہے۔
عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 382 ڈالر فی اونس ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.