You are currently viewing ملک میں جولائی کے دوران پٹرول کی فروخت میں 12.5 فیصد اضافہ
At the gas station.

ملک میں جولائی کے دوران پٹرول کی فروخت میں 12.5 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔(ڈیسک) جولائی 2021 کے دوران پٹرول کی فروخت میں 12.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گاڑی کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے کم شرح سود پر قرضوں کی فراہمی سے گاڑیوں کی تعداد کے بڑھنے کے نتیجہ میں پٹرول کی فروخٹ ریکارڈ حد تک بڑھ گئی۔ عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق جولائی 2020 کے دوران پٹرول کی فروخٹ 0.72 ملین ٹن رہی تھی تاہم جولائی 2021 میں پٹرول کی فروخٹ 0.81 ملین ٹن تک بڑھ گئی۔ اس طرح جولائی 2020 کے مقابلہ میں جولائی 2021 کے دوران پٹرول کی قومی فروخت میں 90 ہزار ٹن یعنی 12.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی 2021 میں فرنس آئل کی فروخت بھی 54 فیصد بڑھی ہے ۔ واضح رہے کہ جولائی 2020 کے دوران فروخت کا حجم 0.24 ملین ٹن رہا تھاتاہم جولائی 2021 میں فرنس آئل کی مقامی فروخت کا حجم 0.37 ملین ٹن تک بڑھ گیا۔ مزید برآں جولائی 2020 کے مقابلہ میں جولائی 2021 کے دوران ڈیزل کی فروخت میں بھی 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جولائی 2020 میں ڈیزل کی فروخت 0.68 ملین ٹن رہی تھی لیکن جولائی 2021 کے دوران ڈیزل کی فروخٹ 0.72 ملین ٹن تک بڑھ گئی۔ اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے