You are currently viewing ملک میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

ملک میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ملک میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں، 75 فیصد آبادی کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی ریجن میں سب سے کم ہیں۔ یا تو تین سال میں تیل کے کنوئیں نکل آتے ورنہ ظاہر ہے جب تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمتیں بڑھیں گی۔ یہی اصول باقی درآمدات کیلئے ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اصل کامیابی یہ ہے کہ 75 فیصد آبادی کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی قوت خرید ہندوستان سے بہتر ہے۔ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات اپنی جگہ لیکن 60 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے جن کو 1100 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا، مستری اور مزدور کی دیہاڑی تین گنا بڑھی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.