اسلام آباد (ڈیسک)ملک میں ایل پی جی کی درآمدمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں ایل پی جی کی درآمد پر56.63 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33.11 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم75.78 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا،دسمبر2021 میں ایل پی جی کی درآمدپر13.17 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا، دسمبر2020 میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم 18.25 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا،مالی سال 2021 میں ایل پی جی کی درآمدات کاکل حجم 133.55 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاکل حجم 8.571 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 100.13 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر4.282 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہواتھا۔