You are currently viewing ملک بھر کے تمام موٹروے عام ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے

ملک بھر کے تمام موٹروے عام ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے

اسلام آباد (ڈیسک)نیشنل ہائی وے  اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق ملک بھر کے تمام موٹروے عام ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔

ترجمان نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے ایک بیان کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر تمام موٹر ویز پر مسافر بردار گاڑیوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

 موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ مال بردار، اشیائے خور و نوش اور فیول سپلائی والی گاڑیوں کو کم عملے کے ساتھ سفر کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ نجی  گاڑیاں جس میں صرف 2 افراد ہوں اور اُن کے پاس سفر کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ یا ایمرجنسی ہو تو وہ موٹر وے پر سفر کرسکیں گے۔

 خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے ذرائع آمدو رفت بند ہیں۔

شمالی علاقہ جات کے علاوہ اندرون ملک 2 اپریل تک تمام پراوزیں بھی بند ہیں جب کہ  بیرون ملک سے آنے والی پروازوں پر 4 اپریل تک پابندی عائد کی گئی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.