اسلام آباد (ڈیسک)قومی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 530 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 176 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی شرح 0.59 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ریکارڈ کی گئی ہے۔