اسلام آباد (ڈیسک) ملک بھر میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 3.28 فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 137 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
جمعہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 137 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں،جن میں سے 693 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 3.28 فیصد رہی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔