اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات ونیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر کے سربراہ اسدعمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ویکسین لگوانے کے رجحان میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
ویکسی نیشن میں تیزی حکومت کی بڑی سرمایہ کاری کے باعث ممکن ہوئی۔اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ اب تک ویکسین کی خریداری 25 کروڑ تک پہنچ چکی ہے، آئندہ سال ویکسین کے حصول کیلئے مزید رقم خرچ کی جائے گی۔