You are currently viewing ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ سے تجاوز کرگئی، الیکشن کمیشن

ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ سے تجاوز کرگئی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ ایک لاکھ 36 ہزار 311 ہوگئی ہے۔
مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہوچکی ہے۔
الیکشن کمیشن کےمطابق آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 290 ہے۔
سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 971 جبکہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد 2 کروڑ 21 لاکھ 83 ہزار 168 ہوگئی ہے۔
رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں ووٹرز کی کل تعداد 54 لاکھ 39 ہزار 666 ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 216 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 8 فروری کے انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 تھی جو اس وقت 13 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.