You are currently viewing ملک بھر میں مہنگائی کی مجموعی شرح 30.16 فیصد ریکارڈ

ملک بھر میں مہنگائی کی مجموعی شرح 30.16 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد (ڈیسک) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمارجاری کردیے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 30.16 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ ادارہ شماریات نے بتایاکہ حالیہ ہفتے کھانے پینے کی اشیا زیادہ مہنگی ہوئیں اور 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔ حالیہ ہفتے چینی کی فی کلو قیمت ایک روپے 20 پیسے مہنگی ہوئی جبکہ انڈے فی درجن 21 روپے 50 پیسے، زندہ مرغی 12 روپے 60 پیسے اور پیاز کی قیمت میں 4 روپے 48 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق آلو ایک روپے 94 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، اس کے علاوہ دودھ، دہی، بیف، مٹن، دال، چائے کی پتی، لہسن اور چاول سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے میں 9 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں، دال چنا 3 روپے 93 پیسے فی کلو، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 9 روپے 74 پیسے سستاہوا جبکہ دال ماش، دال مونگ، گھی اور آٹے کا تھیلا بھی سستاہوا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔