کراچی (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سونا 2400 روپے مہنگا ہونے کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 2057 روپے اضافے سے 214077 روپے کا ہوگیا۔
دریں اثناء عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے 2371 ڈالر فی اونس ہے۔