کراچی (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک سونے کی قیمت میں 900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 18 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونا 771 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار 328 کا ہوگیا ہے۔
دریں اثناء عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے سے 2060 ڈالر فی اونس ہے۔