You are currently viewing ملک بھر میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری

ملک بھر میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری

اسلام آباد (ڈیسک) ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے۔
انسداد پولیو پروگرام سے جاری بیان کے مطابق انسداد پولیو پروگرام کے تحت رواں سال کی پہلی 5 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہےجس میں 44.2 ملین سے زائد بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی، جو 16 تا20 جنوری جاری رہے گی۔ پروگرام کے مطابق حیدرآباد ڈویژن کے 9اور کراچی ڈویژن کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے باعث پولیس مہم 23 تا 27 جنوری جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ 2 سے 4 جنوری تک جنوبی خیبرپختونخوا کے 7پولیو والے اضلاع میں پہلے ہی پولیو مہم چلائی جا چکی ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7