You are currently viewing ملعون گیرٹ وائلڈرز کے قتل پر اکسانے کا الزام: سابق پاکستانی کرکٹر کو مقدمے کا سامنا

ملعون گیرٹ وائلڈرز کے قتل پر اکسانے کا الزام: سابق پاکستانی کرکٹر کو مقدمے کا سامنا

ایمسٹر ڈیم (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق کرکٹر خالد لطیف کو ملعون ڈچ رکن پارلیمنٹ گیرٹ وائلڈرز کے قتل پر اکسانے کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق خالد لطیف کے خلاف ملعون گیرٹ وائلڈرز کے قتل پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے، استغاثہ نے انہیں 12 سال قید کی سزا سنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ خالد لطیف نے 2018ء میں سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انھوں نے اسلام مخالف ڈچ رکن پارلیمنٹ گیرٹ وائلڈرز کو قتل کرنے پر تقریباً 21 ہزار یورو بطور انعام دینے کی پیشکش کی تھی۔
مذکورہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی جب گیرٹ وائلڈرز نےگستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے ارادے کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے تاحال خالد لطیف کا کوئی مؤقت سامنے نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ 59 سالہ ملعون گیرٹ وائلڈرز یورپ کے انتہائی دائیں بازو کے رہنماؤں میں سے ایک ہے۔
گیرٹ وائلڈرز نے اپنے بیان میں خالد لطیف کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے ڈرایا نہیں جا سکتا“۔
اس نے عدالت میں بیان دیا کہ ”آپ کا انعامی رقم کا اعلان کرکے دوسروں کو میرے قتل کے لیے اکسانا نفرت انگیز عمل ہے اور میں اس پر خاموش نہیں بیٹھوں گا“۔
رپورٹ کے مطابق عدالت مقدمے کا فیصلہ 11 ستمبر کو سنائے گی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7