اسلام آباد (ڈیسک) نیب آرڈیننس میں بنیادی ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔
ذرائع وزارت قانون و انصاف کے مطابق مجوزہ نیب ترامیم آج رات صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لائی جائیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ نیب قوانین کے تحت گرفتار ملزم کو 14کے بجائے 30 دن تک جسمانی ریمانڈ پر رکھا جا سکے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب تفتیش میں عدم تعاون پر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرسکیں گے۔
ذرائع وزارت قانون و انصاف کے مطابق وفاقی کابینہ نے مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی ہے ۔
قائم مقام صدر صادق سنجرانی ترامیم سے متعلق آج رات صدارتی آرڈیننس جاری کریں گے۔