You are currently viewing ملتان: کسان اتحاد کا زرعی ٹیکس کے خلاف احتجاج کا اعلان

ملتان: کسان اتحاد کا زرعی ٹیکس کے خلاف احتجاج کا اعلان

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:17/11/2024 19:11
  • Reading time:1 mins read

ملتان (نیوز ڈیسک) پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ زرعی ٹیکس کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔
ملتان میں میڈیا کے گفتگو کرتے ہوئےکسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ دسمبر میں ملک بھر کی تمام کسان تنطمیں احتجاج کریں گی مگر ہمارا احتجاج کسی سیاسی پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہی ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں زراعت معیشت میں بہتری کا واحد ذریعہ ہے لیکن بدقسمتی سے حکمرانوں کی ترجیحات میں زراعت نہیں ہے۔
خالد محمود کھوکھر کا کہنا تھا کہ رواں برس گندم کی کاشت 30 فی صد تک کم ہونے جا رہی ہے، گزشتہ سال گندم کی قیمت نا ملنے پر زراعت کی گروتھ مائنس پر گئی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.