چنئی (نیوز ڈیسک) ملازمین کو سوشل سیکورٹی کی رقم ادا نہ کرنے پر سابق بالی ووڈ اداکارہ جیا پرادا کو عدالت نے قید و جرمانے کی سزا سنا دی۔
چنئی کی عدالت نے سابق اداکارہ کو 6 ماہ قید اور 5 ہزار روپے کا جرمانے کی سزا سنائی۔
عدالت نے جیا پرادا کے بزنس پارٹنرز رام کمار اور راجو بابو کو بھی کیس میں قصور وار قرار دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیا پرادا اور ان کے بزنس پارٹنرز چنئی میں فلم تھیٹر کے مالک تھے تاہم نقصان کے باعثانھوں نے چند برس قبل سنیما ہال بند کردیا تھا۔
تھیٹر کے لیے کام کرنے والے ملازمین نے تنخواہوں میں سے سوشل سیکیورٹی کی مد میں کاٹی جانے والی رقم ادا نہ کرنے پر جیا پرادا کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔
لیبر گورنمنٹ انشورنس کارپوریشن نے جیا پرادا، رام کمار اور راجا بابو کے خلاف چنئی کی مجسٹریٹ عدالت میں مقدمہ درج کروایا تھا۔