You are currently viewing مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دومزید کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دومزید کشمیری نوجوان شہید

نوجوانوں کے قتل کے خلاف لوگوںنے سڑکوں پر نکل زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے

سرینگر(ڈیسک)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعہ کو ضلع شوپیاں میں دو اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے Dragadسوگام میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک فوجی کارروائی جاری تھی ۔نوجوانوں کے قتل کے خلاف لوگوںنے سڑکوں پر نکل زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے ۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںنے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور پیلٹ گنز کا بے دریغ استعمال کیا جس کے بعد مظاہرین اور فورسز اہلکاروںکے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئی ۔ قابض انتظامیہ نے ضلع میں موبائیل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے ۔ادھر بھارتی فوجیوںنے ضلع کولگام کے علاقے Dessanمیں بھی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق فوجیوںنے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.