You are currently viewing معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (نیو زڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کسی بلوچ نے کسی پنجابی یا پختون کو نہیں مارا، دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو مارا ہے، مٹھی بھر دہشت گرد آسان ہدف ڈھونڈ کر حملے کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے، کل اسمبلی کے اجلاس میں یکسو اور متفق ہو کر دہشت گردی واقعات کی مذمت کی گئی۔
بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے پے درپے واقعات میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 55 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
آپریشن کے دوران فورسز نے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.