You are currently viewing معروف قوال و موسیقار نصرت فتح علی خان کی 25ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

معروف قوال و موسیقار نصرت فتح علی خان کی 25ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

ملتان (ڈیسک) معروف قوال و موسیقار نصرت فتح علی خان کی 25 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے قوال کی حیثیت سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ ان کے والد اورتایا بھی اپنے زمانے کے نامورقوال تھے۔ نصرت فتح علی خان کو بنیادی شہرت 1992 میں مشہور زمانہ قوالی دم مست قلندر سے ملی جس کے بعد انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔ نصرت فتح علی خان نے اردو اورپنجابی میں بے شمار مقبول گیت اور قوالیاں گائیں۔ انھیں بہترین گائیکی پر پرائیڈ آف پرفارمنس کے لیے صدر پاکستان کا ایوار ڈ، یونیسکو میوزک پرائز، پری ڈیس امریکس،ایشین کلچر پرائز کا آرٹس اینڈ کلچر پرائز اور جاپان کے “سنگنگ بدھا” سمیت کئی ایوارڈ حاصل کئے۔ نصرت فتح علی 16 اگست 1997 کو لندن میں دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے، ان کی وصیت کے مطابق انہیں فیصل آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔